• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری مراکز، دفاتر پر چھاپے مارنے اور ٹیکس فہرست سے نام معطل کرنے پر پابندی

اسلام آباد(نیوز ایجنسی ) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے مارنے پر پابندی لگادی۔فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی لسٹ میں سے کسی کا نام معطل کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کسی کا نام ٹیکس دہندگان فہرست سے معطل کرنا ہو تو ممبر آپریشن اور چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لینا ہوگی۔اس کے علاوہ کسی ادارے کی ٹیکس چوری سے متعلق ثبوت ہونے پر چھاپے سے قبل ممبر آپریشن اور چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

تازہ ترین