• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارت خانے سے ایم او یو ختم، کوئی فائرنگ رینج نہیں بن رہا، سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد (نیوزایجنسی)وفاقی وزارت داخلہ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کوبتایاکہ امریکی سفارت خانے کے ساتھ فائرنگ رینج کے حوالے سے ہونیوالے معاہدے کوختم کردیاگیاہے،کوئی فائرنگ رینج نہیں بن رہا ، فائرنگ رینج سفارتخانے میں نہیں پویس کے فائرنگ رینج کواپ گریڈکرناتھا،چیرمین کمیٹی نے کابینہ اوروزارت خارجہ سے اجازت لیے بغیرفائرنگ ریینج کامعاہدہ کرنے پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے وزارت کو معاہدے کی کاپی اور معاہدہ کرنے والوں کی معلومات کمیٹی کودینے کی ہدایت کردی۔کمیٹی کا نیشنل ایکشن پلان کا از سرِنو جائزہ لینے کافیصلہ کرلیا،چین کا کوئی عیسائی باشندہ پاکستان آکر شادی نہیں کر سکتا جب تک کہ چین کے پادری سے سرٹیفیکیٹ حاصل نہ کر رکھا ہو ۔حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ افصل کوہستانی کوقتل کرنے والے تمام ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ نادرا سینٹرز میں روزانہ 2 لاکھ سے زائد لوگ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے آتے ہیں۔سینٹر روزانہ 68 ہزار شہریوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرتا ہے روزانہ 200 شکایات موصول ہوتی ہیں،نامناسب رویے پر 32 لوگوں کو سزا دی گئی۔منگل کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔

تازہ ترین