• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمور، مسافر وین میں گیس سلنڈر دھماکا، 5 افراد جھلس کر جاں بحق

کشمور(صباح نیوز) کشمور میں مسافروین میں گیس سلینڈر دھماکے سے نتیجے میں 5 افراد جھلس کرجاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کشمورمیں انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافروین میں گیس سلینڈردھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دوبچوں اورایک خاتون سمیت 5 افراد جھلس کرجاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایاکہ مسافر وین کندھ کوٹ سے کشمورآرہی تھی جس میں 12 سے زائد افراد سوار تھے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کشمور کے سول ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ 

تازہ ترین