• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک کے رہنمائوں خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے دونوں مذہبی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی مکمل ہونے پر 10؍مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پیر افضل قادری کی ضمانت طبی بنیادوں پر 15 جولائی تک منظور کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

تازہ ترین