• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے ڈرائیور کو قتل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ ہے، مقتول سے ملزمان نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

مقتول کو ایک گولی سینے میں لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، موقع سے تیس بور پستول کا ایک خول ملا ہے، مقتول کی شناخت 35 سال کے نوول کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین