• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر آباد اور دیگر علاقوں میں 7 گھنٹوں بعد بجلی بحال

آزاد کشمیر کےدارالحکومت مظفر آباد سمیت مختلف علاقوں میں 7 گھنٹوں بعد بجلی بحال کر دی گئی۔

مظفر آباد مانسہرہ مین ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کےباعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تھی۔

مظفرآباد سمیت ضلع نیلم، ضلع ہٹیاں بالا، ضلع باغ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رات 12 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل تھی، تاہم صبح 7 بجے کے قریب فنی خرابی دور کر کے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی۔

ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث جاگراں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی بجلی بھی نیشنل گرڈ کو مہیا نہیں کی جا سکی تھی۔

تازہ ترین