• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لودھراں میں چھت اور دیواریں گر گئیں

سندھ کے شہر کراچی اور پنجاب کے شہر لودھراں میں مکانوں کی چھت اور دیواریں گرگئیں جس کے نتیجے میں ایک لڑکا جاں بحق جبکہ10 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نیلم کالونی میں مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 افراد زخمی ہو گئے۔

لوگوں اور ریسکیو کے عملے نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبہ ہٹا کر 4 زخمی افراد کو اس کے نیچے سے نکالا ہے اور اسپتال منتقل کیا ہے۔

ادھر لودھراں میں آندھی کے باعث مکانات کی دیواریں گر گئیں، ایک مکان کی دیوار گرنے سے اس کے نیچے دب کر ایک لڑکاجاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون اور 3بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق لڑکے کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گی ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین