• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے ‘‘

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ‏ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے ، اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں ،شاہد خاقان کٹھ پتلی وزیراعظم تھے وہ شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان بتائیں انکی نجی ائیر لائن منافع میں اور قومی ایئر لائن خسارے میں کیسے گئی ؟ ان کا مزیدکہنا تھا کہ احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہو۔

آصف علی زرداری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کے پیسے واپس لانے کا دعوی تو شاہد خاقان عباسی کے آقا نے بھی کیا تھا۔

تازہ ترین