• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد، جیکب آباد: حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی

حیدرآباد اور جیکب آباد کےقریب 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔

ایم نائن موٹر وے پر لونی کوٹ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، لاشوں اور زخمی شخص کو سول اسپتال حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر جیکب آباد میں ٹائر پھٹنے کے باعث ایک مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل خضدار میں وڈھ کے قریب ہونے والے 3 بسوں کے تصادم میں 5 مسافرجاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین