• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ماہ مقدس میں دہشتگرد کارروائیاں بھٹکے ہوئے لوگوں کا عمل ہے ‘‘

حرمین شریفین کے امور کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا سعودی آئل پمپنگ اسٹیشنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں اس طرح کی کارروائیاں بھٹکے ہوئے لوگوں کا عمل ہے جس کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔

شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا مزید کہنا تھا کہ آئل پائپ لائن اور تنصیبات کو نشانہ بنانا دہشت گردی اور اسلامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مملکت کے تحفظ کے لیئے سیکیورٹی فورسز کی موثر نگرانی اور حفاظتی اقدامات کی تعریف بھی کی ۔

شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدام سے صرف سعودی عوام اور رہنماؤں کے درمیان ہم آہنگی، یک جہتی اور تعاون میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین