آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ18؍رمضان المبارک1440 ھ24؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر کھڑی مشتبہ گاڑی کو چیک کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گاڑی کو کلیئر قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق مسجد روڈ سے ملحقہ گلی میں واقع مقامی اسکول کے ساتھ فاطمہ جناح روڈ پر پر ایک لاوارث مشکوک گاڑی کی موجودگی کی اطلاع اہل محلہ نے سٹی تھانے کو دی۔

پولیس نے اطلا ع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو چیک کیا اور کسی قسم کی ممنوع تخریبی اشیاء کی عد م برآمدگی پر اس کو کلیئر دے دیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈنے گاڑی کا مالک موجود نہ ہونے پر گاڑی کو متعلقہ تھانے کے حو الے کر دیا جو مزید کارروائی کر رہا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں