• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہریش کمپنی کیس میں آصف علی زرداری کو پھر گرفتاری کا خدشہ لاحق ہوگیا، سابق صدر نے ہریش کمپنی اور جوائنٹ وینچر کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دیں۔

نیب کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو کل طلب کیے جانے کے بعد انہوں نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی ۔

آصف زرداری کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے کل ہریش کمپنی کیس میں طلب کیا ہے اور انہیں گرفتاری کا خدشہ ہے، لہذا عدالت سے استدعا کی کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے اور ضمانت منظور کی جائے۔

دوسری دائر درخواست میں انہوں نے موقف اختیارکیا کہ جوائنٹ وینچر پرائیوٹ معاہدہ ہے، نیب کا اختیار نہیں بنتا، کیس پر حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ سابق صدرکی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواستوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین