• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوش ہیزل ووڈ ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ نہ بننے پر مایوس

آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ورلڈ کپ سے نظر انداز کیئے جانے پر پھٹ پڑے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کاحصہ نہ بننے پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل چار ماہ کمر کی تکلیف کی وجہ سے کرکٹ سے دور رہے ، سلیکٹرز میگا ایونٹ ورلڈ کپ کے لیئے جوش ہیزل ووڈ کو میچ پریکٹس نہ ہونے کی وجہ سے زیر غور نہیں لائے ۔

اس صورتحال پر پہلی مرتبہ تبصرہ کرتے ہوئے جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ انہیں اس فیصلے سے بڑی مایوسی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ ہر 4 برس کے بعد ہوتا ہے ، اس کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، یہ کوئی عام ون ڈے سیریز نہیں ہے۔

جوش ہیزل ووڈ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے ملک کے لیے ورلڈ کپ کھیلنے کا تجربہ ہے ، ٹی وی پر ورلڈ کپ دیکھنے کا افسوس ہوگا لیکن مجھے اب بھی امید ہے کہ سلیکٹرز ضرور زیر غور لائیں گے۔

تازہ ترین