• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولرز ناکام، ٹیم مینجمنٹ نے عامر کی فٹنس پر نظریں جمالیں

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بولرز کی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان ٹیم مینجمنٹ پریشانی سے دوچار ہو گئی ہے اور اس نے تمام نظریں محمد عامر کی فٹنس پر جمالی ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا تو محمد عامر کو بولنگ کا موقع نہ مل سکا جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل محمد عامر وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے اور پھر چکن پاکس کی تشخیص کی گئی جس کے باعث وہ دوسرا اور تیسرا ایک روزہ میچ نہ کھیل سکے۔

بولرز کی انگلینڈ میں اب تک ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم مینجمنٹ پریشانی سے دو چار ہے ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر محمد عامر کو سیریز کے باقی ماندہ میچز میں کھلانے کے خواہش مند ہیں جس کے لیے محمد عامر کی آج اور کل فٹنس کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چکن پاکس کی شدت زیادہ نہیں ہے اور محمد عامر کو چوتھے نہیں تو پانچویں میچ میں ضرور کھلایا جا سکتا ہے۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر اب محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں دیکھنا چاہتے ہیں اس لیئے اس سے پہلے وہ محمد عامر انگلینڈ کے کھلانے کے لیئے بے چین ہیں ۔

سیریز کا چوتھا ون ڈے 17 اور آخری ون ڈے 19 مئی کو کھیلا جائے گا جس کے بعد ورلڈ کپ کے لیئے پاکستان کے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تازہ ترین