• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انٹرنیشنل ڈے آف فیملی یعنی خاندان کی اہمیت کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جارہا ہے۔

 خاندان کی اہمیت کے عالمی دن کی ابتدا 1993 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ ایک قرار داد پر ہوئی اور 1994 سے یہ باقاعدہ طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں منایا جانے لگا۔

انٹرنیشنل ڈے آف فیملی میں  فیملی لائف کی اہمیت اور رشتوں کے حقوق بیان کئے جاتے ہیں تاکہ معاشرہ پُرامن اور خوشحال رہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں خاندان کی اہمیت کو اجاگر کرنا، خاندانی زندگی کو مضبوط بنانا اور خاندانی نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ خاندانی زندگی کے متعلق شعور کو اجاگر کرنا ہے۔

سوال یہ ہے کہ خاندان کا عالمی دن منانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ تو اس کی وجہ ہمیں خاندانی نظام کی دن بدن بگڑتی صورتحال کی نظر آتی ہے جسکی اہمیت کو دوبارہ اجاگر کرنے کے لئے یہ دن منایا جاتا ہے۔

خاندان کا عالمی دن خاندان سے جڑے مسائل پر آگاہی، سماجی اور معاشی مسائل جو خاندان پر اثر انداز ہو رہے ہیں،پر بات کرنے کا موقع اور سماجی ،معاشی اور آبادی کے عوامل سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔

دنیا بھر میں اس دن پر ورک شاپس، کانفرس، ریڈیو، ٹیلی ویڑن پروگرامز، ضلعی و شہری سطح پر خصوصی تقریبات اور کلچرل پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ جس کا مقصد خاندانوں کی دیرینہ روایات کو برقرار رکھنے، فیملیز کے درمیان اتحاد، اتفاق، یگانگت، بھائی چارے کی فضا کے فروغ، ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شراکت، خاندانوں کی اہمیت و افادیت اور اس کی ضرورت سمیت متعلقہ امور پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

اس سال  خاندان کے عالمی دن کا موضوع ’خاندان اورموسمیاتی لائحہ عمل‘ ہے۔

تازہ ترین