• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل اشتر اوصاف بے ہوش ہوکر گر پڑے۔

اشتر اوصاف کی طبیعت بگڑنے پر بینچ اٹھ گیا اور انہیں فوری طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے ڈاکٹر یاسر نے اشتر اوصاف کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس موقع پر کیس کی سماعت کرنے والے جسٹس عظمت سعید نے اشتر اوصافکی طبیعت کے بارے میں معلوم کیا اور کورٹ نمبر 2 کے تمام کیسز ملتوی کردیئے۔

واضح رہے کہ کورٹ نمبر 2 کے ملتوی ہونے والے کیسز میں وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کا کیس بھی شامل ہے۔

تازہ ترین