• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف برسٹل ون ڈے انٹر نیشنل میں پہاڑ جیسا اسکور با آسانی حاصل کر لیا لیکن سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے انگلش کپتان ایون مورگن کو ایک میچ کے لئے معطل کردیا ہے۔


مورگن جمعے کو پاکستان کے خلاف ٹرینٹ برج ناٹنگھم کے چوتھے میچ میں کپتانی نہیں کرسکیں گے، ٹیم دو صفر سے سیریز میں برتری کے باوجود کپتان سے محروم ہوگئی۔

بدھ کو آئی سی سی نے اعلان کیا کہ میچ ریفری رچی رچرڈسن نے مورگن پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کیا ہے۔

سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انگلش ٹیم کے بقیہ 10 کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے وکٹ کیپر اور پاکستان کے خلاف برسٹل میں سنچری بنانے والے جونی بریسٹو کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سر زنش کی گئی ہے اور مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بریسٹو نے آوٹ ہونے کے بعد بیٹ وکٹ پر مارا تھا۔

آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ بریسٹو نے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا ہے۔

تازہ ترین