• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی احتساب بیورو(نیب) کو خط لکھا ہے جس میں 17 مئی کو نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی گئی ہے۔

مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے نیب کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ 17 مئی کو بلاول بھٹو زرداری کی دیگر اہم مصروفیات ہیں اس لئے وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے۔

خط کے متن میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نیب آئندہ ہفتے میں کوئی تاریخ مقرر کرے تاکہ ان کے روبرو پیش ہوسکوں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے 8 مئی کو لکھا گیا خط پارٹی چیئرمین کو 13 مئی کو موصول ہوا تھا۔

واضح رہے کہ احتساب بیورونے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 17 مئی کو نیب آفس میں طلب کیا تھا۔

ذرائع کا کہناہےکہ بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کیس میں طلب کیا گیا ہے ، وہ اس سے قبل بھی نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین