• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے خلاف بولنے پر بی جے پی کو تنقید کا سامنا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور انکے چیلوں نے ہمیشہ پاکستان مخالف بات کرکے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی سازشیں کی ہیں مگریہ سب کچھ اب سامنے آرہا ہے۔

بھارت میں بی جے پی کو پاکستان اور اسلام کے خلاف بولنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ٹی وی شو میں کانگریس رہنما نے بی جے پی رہنمائوں سے سوال کیا کہ کیا بی جے پی کا کوئی رکن پاکستان یا مذہب کا استعمال کیے بغیر بات کرسکتا ہے؟؟

ٹی وی شو میں کانگریس کے رہنما نے بی جے پی کے رہنما ؤں کو چیلنج کیا کہ ان میں سے کوئی بھی لفظ پاکستان یا دھرم استعمال کیے بغیر صرف 2 منٹ گفتگو کرکے دکھادیں۔

پروگرام میں شریک بی جے رہنما نے چیلنج قبول کرتے ہوئے بات کرنی شروع کی لیکن 10سیکنڈ میں ہی گفتگو میں لفظ پاکستان استعمال کرکے اپنا سیاہ چہرہ سامنے لے آئے۔

تازہ ترین