• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس میں وین ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ چکر آگئے


اکثر تیز رفتاری خطرناک حادثوں کا سبب بھی بن جاتی ہے جہاں متاثرین کو نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ قیمتی جانیں جانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں بھی تیز رفتاری کے دوران وین ڈرائیور کو چکر آگئے جس کی وجہ سے وین اس کے قابو سے باہر ہوگئی۔

بے قابو وین وہاں موجود ایک گفٹ اسٹور کا دروازہ توڑتی ہوئی اندر داخل ہوگئی۔

حادثے کی وجہ سے اسٹور میں رکھا سامان بکھر گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین