• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نےبغداد سے غیر ضروری سفارتی اسٹاف کو واپس بلالیا

عراق میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر عراق شہروں میں قونصل خانوں میں تعینات تمام غیر ضروری اور غیرہنگامی سرکاری اسٹاف کو فوراً عراق چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے۔

امریکی الرٹ کو سفارتخانے کی ویب سائیٹ پر شائع کر دیاگیا ہے۔اتوار کو عراقی سفارتخانہ نے امریکیوں کیلئے عراق کا سفر نہ کرنےکی ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔

8مئی کو ایران کے جوہری معاہدے کی کچھ شقوں سے دستبرداری کے اعلان کےبعد سےایران اور امریکا کےدرمیان کشیدگی میں اضافہ ہواہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ ایران امریکا کشیدگی کے تناظر میں مذکورہ بالا اقدامات کئے گئے ہیں


تازہ ترین