• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے جان بولنگ لائن کیلئے تازہ کمک،شاداب آج انگلینڈ روانہ ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیگ اسپنر شاداب خان انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے کے لئے جمعرات کی صبح اسلام آباد سے لندن روانہ ہورہے ہیں۔ اس طرح انگلینڈ میں بے جان نظر آنے والی پاکستانی بولنگ لائن کو تازہ کمک مل جائے گی۔20مئی کو قومی ٹیم کو جوائن کرنے سے قبل ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی سے ملاقات کریں گے۔ بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت بولنگ لائن مشکل میں ہے لیکن جلد یہی بولنگ لائن اپنی اہلیت کے مطابق کارکردگی دکھائی دے گی۔ امید ہے بولر واپس فارم میں آئیں گے۔ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لیگ اسپنر نے کہا کہ وائرس کا پتہ چلنے پرشروع میں تھوڑی پریشانی ضرور ہوئی،دیگر کھلاڑیوں نے بہت حوصلہ افزائی کی۔

تازہ ترین