• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا ناظم آباد کرکٹ:پاکستان کرنسی اور عمر ایسوسی ایٹ فتحیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیا ناظم آباد رمضان کپ میں پاکستان کرنسی کے ذاکر ملک نے طوفانی سنچری بنا کر کے پی ٹی کو اپ سیٹ کردیا۔اوپنر ذاکر ملک نے 34 گیندوں پر اسکور کی۔جنید علی نے 69 رنز بنائے۔ پاکستان کرنسی نے 239 رنز اسکور کیے۔ ادھر صائمہ بلڈرز کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران نذیر نے34اور مصباح الحق نے45 رنز اسکور کیے۔صائمہ بلڈرز نے 6 وکٹوں پر 154 رنز بنائے۔ جواب میں عمر ایسوسی ایٹ نے ہدف5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ سہیل اختر نے 56 رنز بنائے۔
تازہ ترین