• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 5؍ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات و مسروقہ سامان برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،منشیات و مسروقہ سامان برآمد کرلیا، رینجرز نے بغدادی اور ماڈل کالونی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان محمد عدیل، اصغر علی اور دبیر الحسن کو گرفتار کیا جواسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،سولجر بازار اور ماڈل کالونی کے علاقوں میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان داؤد اور سید ابراہیم شاہ کو گرفتار کیا جو منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکرلی گئی ۔

تازہ ترین