• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی ایشیا کو غیر مستحکم رکھنا امریکی مفاد میں ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹرر)اقوام عالم کو درپیش سنگین خطرات اور بدامنی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے،شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے فرمان پر 16مئی کو ”یوم مردہ بادا مریکہ“ منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا امریکہ کی طرف سے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں امت مسلمہ کی غیرت و حمیت کو للکارنے کے مترادف ہے۔ جنوبی ایشیا کو غیر مستحکم رکھنا امریکی مفاد میں ہے۔اپنے ناپاک منصوبے کی تکمیل کے لیے امریکہ داعش کے بچے کچھے دہشتگردوں کو پاکستان اور افغانستان منتقل کررہا ہے۔افغانستان کو بد حال اور تباہ کرنے کے بعد ایران کے خلاف جارحیت کا مذموم ارادہ پورے خطے کے لیے ایک الارمنگ صورت حال ہے۔

تازہ ترین