آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ18؍رمضان المبارک1440 ھ24؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے تحت جمعرات 10رمضان المبارک کو یومِ باب الاسلام جوش وخروش سے منایا جائے گا،اعلامیہ کے مطابق اس حوالے سے سندھ کے ضلعی ہیڈ کواٹرز میں خاص طوراورچھوٹے بڑے مقامات پرعام طورپر اجتماعات، سیمنار،جلسے، کانفرنسیں اور مذاکرے منعقد کئے جائیں گے، جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی، ضلعی اور مقامی قائدین کے علاوہ صحافی، دانشور، سیاسی،سماجی رہنما اور علما محمد بن قاسم کے کارناموں وکردار پر اظہار خیال کریں گے،مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو جیکب آباد، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی حیدرآباد، صوبائی امیر محمد حسین محنتی بدین،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمان کراچی،صوبائی نائب امراءحافظ نصراللہ عزیز سانگھڑ، محمد عظیم بلوچ میرپور خاص،ممتاز حسین سہتو ٹھٹہ اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحفیظ بجارانی لاڑکانہ میں یومِ باب الاسلام کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں