• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکانداروں کو کچرا تھیلوں میں بند کرکے باہر کنٹینر میں رکھنے کی تاکید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ڈاکٹر اے ڈی سجنانی نے کہا ہےکہ تاجر برادری کے تعاون سے کمرشل ایریازمیں آگاہی مہم اورصفائی کے نظام کو بہتربنانے کے لئے عملدرآمدکا آغاز کر دیا گیا ہےدکانداروں کو کچرا تھیلوں میں بند کرکے دکان کے باہر کنٹینر میں رکھنے کی تاکید کی جارہی ہے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر نثار احمدسومرو نے طارق روڈ ٹریڈرزویلفیئر ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام دکاندار کچرا تھیلیوں میں بند کرکے باہر کچرا دان میں ڈالیں یا دکان کے باہر کچرا تھیلیوں میں بند کرکے رکھ دیں وہاں سے سندھ سالڈ ویسٹ کا عملہ کچرا بروقت اٹھائے گا۔
تازہ ترین