• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساس کوقتل، اہلیہ و سالے کو زخمی کرنےکے ملزم کو سزائے موت

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے ساس کو قتل اور اہلیہ و سالے کو زخمی کرنے والے ملزم داماد کو سزائے موت کی سزا سنا دی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ شرقی حلیم احمد نے قتل، اقدام قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر محمد یونس کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے جرم ثابت ہوجانے پر ملزم محم اسلم عرف ڈاڈا کو سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے 5لاکھ روپے جرمانہ بطور قصاص دیت ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا، جبکہ بیوی خورشید بیگم اور سالے راشد کو زخمی کرنے پر مزید 7سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم سنایا۔
تازہ ترین