• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1.3 ملین پنشنرز کو فری دیکھ بھال اور کیئر ہوم کا کوئی بیڈ میسر نہیں

لندن (نیوز ڈیسک) ایک بڑی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم از کم1.3ملین پنشنرز کو مفت دیکھ بھال اور مفت کیئر ہوم کا کوئی بیڈ میسر نہیں ہے۔ دی ٹیلی گراف نے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کمپینرز نے معمر لوگوں کیلئے سنگین صورت حال سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ انگلینڈ کے کم و بیش 25فیصد پوسٹ کوڈ رہائشی علاقوں میں سہولتیں فراہم نہیں کی جاسکتیں۔ اسی طرح کم وبیش دوتہائی علاقوں میں زیادہ شدید طبی ضرورت کے متقاضی افراد کیلئے نہ تو کوئی نرسنگ ہوم ہے اورنہ ہی اس طرح کی دیکھ بھال کے بیڈ ہیں، جن کی ان کو ضرورت ہوتی ہے۔ اخبار کے مطابق ایج یوکے نے صورت حال کو بروکن مارکیٹ قرار دیا ہے، جہاں41فیصد افراد کی دیکھ بھال کا کوئی انتظام نہیں ہے اور انھیں خود اپنی دیکھ بھال پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، کیونکہ موجودہ نظام کے تحت سیلف فنڈرز اپنے علاقوں میں سرکاری فنڈز سے فراہم کئے جانے والے بیڈز کو بڑے پیمانے پر سبسڈائز کرتے ہیں رپورٹ کے مطابق غریب اور پسماندہ اضلاع میں صورت حال بہت ہی زیادہ خراب ہے، مثال کے طورپر ہل میں گزشتہ 3 سال کے دوران نرسنگ ہوم کے ایک تہائی بیڈ غائب ہوچکے ہیں، یارک میں بستروں کی دستیابی میں 18فیصد اور نارتھمبرلینڈمیں 10فیصد کمی ہوگئی ہے۔
تازہ ترین