• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپین نے خلیج فارس سےجنگی بحری بیڑے کو واپس بلا لیا

میڈریڈ (اے پی پی) سپین نے خلیج فارس میں امریکی دستے کے ساتھ موجود اپنا تباہ کن جنگی بحری بیڑے کو ہٹا لیا۔سپین کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حصہ نہیں بننا چاہتا امریکہ کے اتحادی ملک سپین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکہ کے طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہام لنکن کی قیادت میں خلیج فارس میں موجود دستے سے سپین کے طیارہ بردارجنگی بحری بیڑے کو واپس بلا لیا گیا ہے،اسے دستے کے ساتھ آبنائے ہرمز پار کر کے خلیج فارس کی طرف بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی، یہ بیڑا اس بحری دستے میں شامل واحد غیر ملکی بیڑا تھا۔سپین کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حصہ نہیں بننا چاہتا
تازہ ترین