• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزہ اللہ کا قرب حاصل کرنےکا ذریعہ ہے، حسنات احمد بخاری

برسلز(عظیم ڈار)پاکستان تحریک انصاف بلجیم کے سرپرست اعلیٰ چوہدری زاہد حسین بھدر نے جامع مسجد مدینۃ الرسول برسلز میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا۔ پروگرام کی تلاوت اور صدارت مسجد ہذا کے امام وخطیب حضرت علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری نے کی اور خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ روزہ انسان کے اندر صبروتحمل، برداشت، بردباری، ایثار و قربانی اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں دینی علوم کو سیکھنے اور سمجھنے کے لئے اپنی اور نئی نسل کو دین سے متعارف کرانے کے لئے اسلامی محافل ناگزیر ہیں۔ چوہدری زاہد حسین بھدر نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ نیکی کے کام میں پہل کرنی چاہئے اور پیار محبت سے پیش آنا چاہئے۔افطار ڈنر میں پی ٹی آئی بلجیم کے ممبران سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی سماجی کاروباری اور مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے ساتھ ساتھ لاہور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے شکار افراد کی مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تازہ ترین