• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فون و انٹرنیٹ صارفین کو کنٹریکٹ ختم ہونےسےقبل الرٹ کیا جائیگا

لندن ( نیوز ڈیسک ) فون اور انٹرنیٹ صارفین کو ان کے کنٹریکٹ کی معیاد ختم ہونےسےقبل اطلاع کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق نئے قوانین کے تحت براڈ بینڈ ، پے ۔ ٹی وی ، موبائل فون اور لینڈ لائن کسٹمرز کو لازمی طور پر ان کے کنٹریکٹ کی معیاد ختم ہونے سے قبل الرٹ اور ان کے پروائیڈرز کی بہترین متبادل ڈیلز کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ برطانیہ کے مواصلاتی واچ ڈاگ ’’آف کام ‘‘ کا مقصد یہ ہے کہ یوزرز کو زیادہ ادائیگی سے گریز میں مدد کی جائے۔ واچ ڈاگ نے پہلے اپنے منصوبہ کا اعلان کیا تھا جس کے تحت جولائی 2018 میں کنٹریکٹ ڈیلز کو محفوظ بنانے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ متعلقہ کمپنیوں کے پاس اپنا سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کے لئے 9ماہ باقی ہیں جبکہ انہیں لازمی طور پر15 فروری 2020 سے اپنے نوٹیفکیشنزبھیجنے کا آغاز کرنا ہو گا۔ سروس پرووائیڈرز کیلئے ضروری ہو گا کہ وہ اپنے کسٹمرز کو ان کا کنٹریکٹ ختم ہونے سے 10تا 40یوم قبل ٹیکسٹ پیغام ، ای میل یا خط بھیج کر آگاہ کریں۔آف کام کی کنزیومر گروپ ڈائریکٹر لنڈسے فیوسل نے کہا کہ نئے قوانین نافذ ہونے پر ضرورت سے زائد ادائیگی کرنے والے لاکھوں افراد کو اضافی ادائیگی سے بچنے کا موقع مل جائے گا ۔
تازہ ترین