• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کو یورپی یونین کے دفاعی اخراجات میں اضافے کے منصوبے پرتشویش

برسلز /واشنگٹن (این این آئی )امریکہ نے یورپی یونین کے داخلی سطح پر دفاعی اخراجات میں اضافے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،ادھر خارجہ امور کی یورپی نگران فیدیریکا موگیرینی نے ان امریکی خدشات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یورپی یونین چاہتی ہے کہ رکن ریاستیں نئے دفاعی آلات اور ساز و سامان کی تیاری کے سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے بتایاکہ ایسے منصوبے دہائیوں سے جاری بین البراعظمی تعلقات اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں امریکا کی جانب سے یورپی یونین کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے۔ادھر خارجہ امور کی یورپی نگران فیدیریکا موگیرینی نے ان امریکی خدشات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ یورپی یونین چاہتی ہے کہ رکن ریاستیں نئے دفاعی آلات اور ساز و سامان کی تیاری کے سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں۔
تازہ ترین