• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں گھر سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد، باپ اور بیٹا گرفتار

اونٹاریو(اے پی پی) کینیڈین پولیس نے گھر میں بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر رکھنے کے جرم میں باپ اور بیٹے کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ٹرنٹو سے 40کلو میٹر دور رچ مونڈ ہل کی لارنٹ لین میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران میں دھماکہ خیز مواد،کیمیکلز اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے جس پر گھر کے مالک اور اس کے 18 سالہ بیٹےکو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق انھیں اطلاع امریکی بارڈر فورس اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی نے دی جنہوں نے اس سے کینیڈا داخلے کے وقت مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی تھی۔کینیڈین پولیس نے مزید تفصیلات ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔

تازہ ترین