آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ19؍رمضان المبارک 1440 ھ25؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن ( نیوز ڈیسک ) لندن انڈرگرائونڈمینٹی ننس اینڈانجنیئرنگ ورکرزنے 17مئی سےہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ سن کے مطابق آر ایم ٹی یونین نے کہا ہے کہ اس کے 1000 سے زائد ارکان جمعہ 17مئی کی صبح 7 بجے سے واک آئوٹ کریں گے۔ یہ ہڑتال تین دن تک جاری رہے گی اور پیر 20مئی کی صبح 7 بجے ختم ہو گی جبکہ سہ روزہ ہڑتال کا اعلان اس وقت کیا گیا ہے جس کے دوران ویمبلے سٹیڈیم پر ایف اے کپ فائنل کھیلا جانا ہے۔ آر ایم ٹی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہڑتال کا فیصلہ ایک کے مقابلے میں 9ووٹوں کی اکثریت سے کیا گیا ہے۔ جنرل سیکریٹری مائیک کیش کا کہناہے کہ ہم ہر وقت حقیقی اور سنجیدہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ یونین نے کہا ہے کہ اس نے ایل یو کی جانب سے ٹرین انسپیکشنز اور تیاریوں میں کمی کے منصوبے ختم کرنے کے بعد ایکشن معطل کر دیا ہے ۔ ٹرانسپورٹ فار لندن( ٹی ایف ایل) نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اس نے اپنی ابتدائی تجاویز واپس لے لی ہیں۔ٹی ایف ایل کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارے سٹاف اور کسٹمرز کی سیفٹی ہمیشہ ہماری ترجیح رہی ہے۔ہماری تجاویز میں اس پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بعض کم سیفٹی والی اہم ٹرین چیکنگ کی تعداد میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ آر ایم ٹی نے یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ کون سی لائنیں متاثر ہوں گی مگر مینٹی ننس اینڈانجنیئرنگ

سٹاف واک آئوٹ کر رہا ہے۔ ہڑتال کے نتیجے میں میچ دیکھنے کیلئے دارلحکومت میں آنے والے فٹبال کے ہزاروں شائقین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹی ایف ایل نے 14مئی کو اپنے ٹیوٹر پیغام میں کہا تھا کہ مجوزہ ہڑتال میں آر ایم ٹی کے مینٹی ننس اینڈانجنیئرنگ ورکرز حصہ لے رہے ہیں جس میں ٹیوب ڈرائیوروں اور سٹیشن سٹاف شامل نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ اپنے کسٹمرز کے لئے ہمارے پاس ٹیوب سروس فراہم کرنے کا انتظام ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں