• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد جرمن یوتھ کونسلرکیلئے نوجوان سفیر آف اسلام کا ایوارڈ

برلن(این این آئی) پاکستان نژاد جرمن یوتھ کونسلر محمّد طہٰ چیمہ کو جرمنی میں نوجوان سفیر آف اسلام کا ایوارڈ مل گیاجبکہ پاکستان نژاد جرمن یوتھ کونسلر محمّد طہٰ چیمہ اور پہلے سیاستدان جنہوں نے عمامہ شریف پہن کر پارلیمنٹ کے سیشن میں شرکت کی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان نژاد جرمن یوتھ کونسلر محمّد طہٰ چیمہ اور پہلے سیاستدان جنہوں نے عمامہ شریف پہن کر پارلیمنٹ کے سیشن میں شرکت کی انہیں جرمنی میں نوجوان سفیر آف اسلام کا ایوارڈ مل گیا، یہ ایوارڈ انہیں جرمن وزارت نوجوانان کی طرف سے ملا۔ اس ایوارڈ میں ان کے سمیت 450دیگر نوجوان بھی موجودتھے، محمّد طہٰ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام محبت کا درس دیتا ہے۔ میں ایک عاشق رسولؐ یہی عمامہ پہن کر حضور کا سچا پیغام لوگوں تک پہنچا رہا ہوں، جس کا حضور اکرم ؐنے حکم دیا ہے، یاد رہے محمّد طہٰ کی یورپ میں دین اسلام کے لئے بہت ساری کاوشیں ہیں، جو لفظوں میں بیان نہیں کی جا سکتیں۔
تازہ ترین