• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان میں امریکی سفیر کی رہائشگاہ پر انتہا پسندوں نے پینٹ پھینک دیا

ایتھنز (اے پی پی)یونان میں امریکی سفیر کی رہائش پر پینٹ پھینک دیا گیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند گروپ’’ نومبر ۔ 17‘‘کے رہنما کی گرفتاری کے کے خلاف ان کے حامی غیر ملکی سفارتخانوں اور سفارت کاروں کے خلاف ایسی کارروائیاں کرتے آئے ہیں۔پولیس کے مطابق امریکی سفیر کی رہائش پر یہ کارروائی کرنے والے افراد کی تعداد 10 تھی اور وہ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ایتھنز میں امریکی سفیر جیفری پیاٹ نے اپنے ٹویٹ میں اس اقدام کو بچگانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی جائیداد کو نقصان پہنچانا پرامن احتجاج کے زمرے میں نہیں آتا اور اس کا ارتکاب کرنے والوں کو سزا دی جائے۔
تازہ ترین