• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش کا ساتھ دینے والوں کو اجتماعی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا، جرمنی

برلن(این این آئی)جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے داعش کا ساتھ دینے والے جرمن شہریوں اور ان کے اہل خانہ کی اجتماعی واپسی کے امکان کو رد کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں جرمن وزیرداخلہ زیہوفر نے کہاکہ ہر کیس کی انفرادی سطح پر جانچ پڑتال کی جائے گی تا کہ ایسے افراد کی دیگر ممالک میں شناخت اور ممکنہ مجرمانہ کارروائیوں کا پتہ چلایا جا سکے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ یہ بنیادی طریقہ کار خواتین اور بچوں پر بھی لاگو ہو گا۔ انہوں نے تاہم ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ جرمنی شامی جیلوں میں داعش کا ساتھ دینے کے الزام میں قید اپنے شہریوں کو واپس قبول نہیں کرنا چاہتا۔
تازہ ترین