• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی کا غیر قانونی استعمال، سندھ اینٹی کرپشن ادارے کی تحقیقات میں تیزی

کراچی (امداد سومرو) انسداد کرپشن کے صوبائی محکمے نے ریوینیو ڈپارٹمنٹ کے افسران خصوصاً ڈپٹی کمشنر آفس ملیر، ان کے ماتحتوں اور بینیفشریز کے خلاف غیرقانونی لیز، اراضی کی غیرقانونی تبدیلی، کمرشل سرگرمیوں کیلئے پولٹری اور زرعی اراضی کا استعمال، تفریحی اور واٹر پارکس، کراچی کے ڈسٹرکٹ ملیر میں فارم ہاؤسز اور گیسٹ ہاؤسز کے کیسز میں تحقیقات تیز کردی ہیں۔ دستاویزی شواہد کے مطابق سندھ چیف سیکریٹری سید ممتاز شاہ کی زیر صدارت صوبائی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ فورم اینٹی کرپشن کمیٹی ون (ACC-1) نے 64 مقدمات درج کرنے اور سندھ حکومت کے کئی افسران اور ان کے ماتحتوں کے خلاف اوپن انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق 100سے زائد افراد بشمول حکومتی افسران کے خلاف اربوں روپے مالیت کی اراضی کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے اے سی ای کی انکوائری کے تحت مذکورہ تمام پراپرٹیز سیل کرنے کیلئے ریوینیو حکام کو باضابطہ درخواست بھیجی جائے گی۔

تازہ ترین