آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ19؍رمضان المبارک 1440 ھ25؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں آٹھ کسٹم فارمیشنوں پر نئے ڈپٹی کلکٹر تعینات کردیئے گئے

اسلام آباد (حنیف خالد)ملک بھر میں پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی اسکیل نمبر18کے آٹھ عہدیداروں نے نئے عہدے سنبھال لئے ہیں۔ ایف بی آر کے ممبر ایڈمن شاد محمد خان نے اپنے سیکرٹری ذاکر محمد کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن نمبر1325۔ سی۔2019/II بدھ کی سہ پہر جاری کرا دیا ہے جس کے مطابق مس طیبہ بخاری ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز اپریزمنٹ لاہور، خلدون الحق ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ گلگت بلتستان، محمد اعظم ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی، مس نازیہ سلیم ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ اسلام آباد، عبدالقدوس ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پریونٹیو کوئٹہ، مس سعدیہ عثمان ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس ایف بی آر راولپنڈی، نوابزادہ کامران خان جوگزئی ڈپٹی ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اسلام آباد، ملک محمد احمد اسسٹنٹ کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ گوادر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیئے گئے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں