لاہور(نمائندہ جنگ ،اپنے نامہ نگار سے) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی اور مرکزی رہنما پیر افضل قادری کوضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ پیرافضل قادری کو کیمپ جیل لاہور جبکہ علامہ خادم رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے گزشتہ روزرہا کیا گیا۔خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ آسیہ ملک باہر جاچکی ہے تحریک چلانا بے مقصد ہوگا۔