• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدو پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ، سندھ، پنجاب میں بجلی فراہمی معطل

کشمور(صباح نیوز) گڈو پاور پلانٹ کے تمام ہائی ٹرانسمیشن لائنیں رات گئے ٹرپ کرنے سے سندھ، پنجاب، بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، گڈو پاور پلانٹ کی ٹرپ ہونے والی لائینوں میں 132 کے وی، 220 کے وی اور 500 کے وی سمیت تمام ہائی ٹرانسمیشن لائنیں شامل ہیں، یونٹ بند ہونے سے سندھ، پنجاب، بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ گڈو تھرمل پاور ہائوس کے حکام سے رابطہ کرنے پر حکام نے کہا کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے، جلد بحال کی جائے گی، مزید تین سے چار گھنٹے لگ سکتے ہیں، جبکہ 747 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے یونٹ گیس کی کمی کے باعث ٹرپ ہوگئے تھے تاہم پاور پلانٹ کے حکام نے کہا کہ گیس کی کمی پوری ہوتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔

تازہ ترین