• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف پیکیج سے قبل بجلی نرخوں میں 15 فیصداضافہ کرنا ہوگا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان اور آئی ایم ایف نے چار پیشگی اقدامات پر اتفاق کر لیا ہے۔جن میں بجلی کے نرخوں میں 15 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن اور مارکیٹ کی بنیاد پر لچکدار شرح مبادلہ کیلئے آزاد کمیٹی کا قیام شامل ہیں۔دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 25؍ فیصد اضافے کی تجویز نہیں۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافہ دو مرحلوں میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف نے چار پیشگی اقدامات پر اتفاق کر لیا ہے۔ جن میں بجلی کے نرخوں میں 15 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن اور مارکیٹ کی بنیاد پر لچکدار شرح مبادلہ کیلئے آزاد کمیٹی کا قیام شامل ہیں۔ یہ جائزہ کمیٹی اسٹیٹ بینک حکام اور آزاد ماہرین اقتصادیات پر مشتمل ہوگی۔ تمام پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے اتفاق رائے کے بعد آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالرز بیل آئوٹ پیکیج کی راہ ہموار ہوگی۔ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ آئندہ جون کے آخر یا جولائی کے شروع میں پیکیج کی منظوری دیگا۔ دیگر پیشگی اقدامات میں ٹیکسیشن اقدامات اور ایف بی آر میں اصلاحات شامل ہیں۔ مالیاتی پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس میں ڈسکائونٹ ریٹ بڑھانے پر غور ہوگا۔ ایک ایسے وقت جب افراط زر ماہانہ بنیاد پرکم ہو کر 8.4 فیصد پر آگئی ہے تاہم پالیسی ریٹ بڑھ کرگزشتہ ایک سال میں 400 بنیادی پوائنٹس ہوگیا ہے۔

تازہ ترین