• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شروع کرنے کو تیار ہیں، وزیراعلیٰ 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس‘مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) شروع کرنے کے لئے تیار ہے جس کے لئے پاکستان ریلوے کو اگلے 15 دنوں کے اندر سندھ حکومت کو رائٹ آف وے(ROW) حوالے کرنا پڑے گا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکومت کو خط لکھےجو سی پیک کا پیکیج اورنج لائین لاہور کو دیا گیا ہے ،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے سی آر منصوبہ کے آغاز کیلیے پرعزم ہیں جس کے لئے انھوں نے چین اور اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں بھی کیں اور اسے سی پیک سے متعلق جے سی سی اجلاس میں منظور بھی کیا گیا۔

تازہ ترین