• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مابین چین میں باضابطہ مذاکرات

بیجنگ(آئی این پی)پاکستان اورفنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کے باضابطہ مذاکرات چین میں شروع ہوگئے ہیں۔ گوانگ زومیں ہونے والے مذاکرات ساڑھے 5؍ بجے صبح شروع ہوئے، پاکستان نے باضابطہ طور پر پراگریس رپورٹ پیش کردی، رپورٹ میں پاکستان نے 27؍ نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بارے تفصیل بیان ہے، ایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سیان مذاکرات کو فیس ٹو فیس کا نام دیا گیا ہے، ایشیا پیسیفک گروپ یہ تبادلہ خیال صرف اپنے اراکین کے ساتھ کرے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان اور ایشیا پیسیفک گروپ کے درمیان مذاکرات کے دو سیشن ہوئے ۔ سیشنزکے اختتام پر ایشیاپیسیفک گروپ پاکستانی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تازہ ترین