• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس اصلاحات ترمیمی بل،سلیکٹ کمیٹی کا اجلاس پھربے نتیجہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس میں اصلاحات کے معاملے پر ترمیمی بل پر مشاورت کے لیے سندھ اسمبلی کی سلیکٹ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ایک بارپھربے نتیجہ رہا اور اپوزیشن جماعتوں نے حکمران پیپلز پارٹی پر پولیس اصلاحات ترمیمی بل کے مسودے میں ہیرا پھیری اور ٹمپرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ پولیس میں اصلاحات پر وزیر اعلی اور آئی جی سندھ کے صوابدیدی اختیارات کے معاملے پر حکمران پیپلزپارٹی اورحزب اختلاف میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ بدھ کو اجلاس میں اس وقت ڈیڈلاک پیدا ہوگیا جب پیپلز پارٹی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو گزشتہ چھ اجلاسوں کے منٹس فراہم نہیں کیے گئے، پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں کے طریقہ کار پر بھی اختلافات شدید ہوگئے، اپوزیشن جماعتوں نے پولیس اصلاحات بل کومسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ پولیس میں بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ماتحت کرنے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سندھ پولیس میں بھرتیاں پی ایس ٹی کے ذریعہ کرنے کے معاملہ پر تلخی پیدا ہوئی۔
تازہ ترین