• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ سعید کے برادر نسبتی عبدالرحمان مکی گوجرانوالہ سے گرفتار

لاہور (آن لائن،جنگ نیوز) کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں کی گئی جب کہ انہیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین نے ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر اور جما عۃالدعو ۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کی گرفتاری پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جید علماءکرام کی گرفتاریاں اور محب وطن جماعتوں پر پابندیاںبھارت وامریکہ کی خوشنودی کیلئے لگائی جارہی ہیںاپنے مشترکہ بیان میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر،امیر جماعت اسلامی سراج الحق، علامہ سید ساجدعلی نقوی، لیاقت بلوچ، پیر سید ہارون گیلانی، محمد یعقوب شیخ، خواجہ معین الدین کوریجہ، علامہ عارف واحدی، علامہ ثاقب اکبرودیگر نے کہاکہ حکمران مساجد و مدارس اور مذہبی جماعتوں کے خلاف بلا جواز اقدامات اٹھانے کے سبب تیزی سے عوامی حمایت کھو رہے ہیں۔
تازہ ترین