اسلام آباد(نمائندہ جنگ)گولڑہ پولیس نے فیس بک پر خلفائے راشدین،امہات المومنین،صحابہ کرام اور اہل بیت عظام سے متعلق گستاخی کے مرتکب شخص کےخلاف زیر دفعہ 295اے اور298اے مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔محمد یاسر قاسمی نےاس ضمن میں ڈی آئی جی آپریشن کو درخواست دی تھی ۔گولڑہ پولیس نے ملزم شوکت کوعدالت میں پیش کیا تو فاضل عدالت نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ سنٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔