• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالواجد رانا کو پلاننگ کمیشن کا ڈپٹی چیئرمین تعینات کرنے کا عندیہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت نے عبدالواجد رانا کو پلاننگ کمیشن آف پاکستان کا ڈپٹی چیئرمین تعینات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت پلاننگ ڈیولپمنٹ اور اصلاحات نے سمری تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کو کابینہ سے منظوری کیلئے بھیج دی ہے۔ وفاقی کابینہ پہلے ہی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے اختیارات کو وزارت پلاننگ کے ماتحت کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔ وزارت پلاننگ کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین آف پلاننگ کمیشن کے امور سے متعلق بھیجی گئی سمری کو عمران خان کے زیرصدارت وفاقی کابینہ نے منظور کرلیا تھا۔ فی الوقت مخدود خسرو بختیار کے پاس دو عہدے ہیں جن میں وزارت پلاننگ اور پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ شامل ہے۔
تازہ ترین