• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو پاکستانیوں کو 24 برس بعد بھارتی شہریت مل گئی

نئی دلی(مانیٹرنگ سیل)کراچی میں پیدائش کے فوری بعد والدہ کے ہمراہ بھارت منتقل ہونے والی دوبہنوںکو 24سال بعد بھارت نے شہریت دیدی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بہنوں ندا نسیم اور ماہ رخ نسیم کی والدہ پاکستانی اور والد بھارتی شہری ہیں، دونوں بہنوں کی پیدائش کراچی کی ہے اور پیدائش کے بعد سے 1995 سے دونوں بہنیں بھارت میں ہی مقیم ہیں۔
تازہ ترین